Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کمپنی کی ’پوکی مون گو‘ کی ڈویلپر کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی

’ممکنہ معاہدے 3.5 بلین ڈالر کا ہوگا جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں ممکن ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی کمپنی سافوی گیمز عالمی شہرت حاصل کرنے والی گیم ’پوکیمون گو‘ کی ڈویلپر کمپنی نیانٹک کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہے۔
سبق ویب ویٹ سائٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ’ممکنہ معاہدے 3.5 بلین ڈالر کا ہوگا جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں ممکن ہے‘۔
یاد رہے کہ ’نیانٹک‘ نے 2016 میں مقبول ترین موبائل گیم ’پوکیمون گو‘ گیم تیار کی تھی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔
معاہدہ طے پانے پر سعودی کمپنی کو عالمی شہرت اور وسیع تجربہ رکھنے والی کمپنی تک رسائی کی سہولت ہوگی جبکہ موبائل گیمز تیار کرنے والی کمپنی کو مشرق وسطی اور افریقہ میں پھیلنے کا موقع ملے گا۔
 

شیئر: