Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹل بہاری واجپئی پر بھی فلم بنے گی

ہندوستان کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی پر فلم بنانے کا اعلان کیاگیاہے۔ یہ فیصلہ واجپئی کی عمر کے 93 برس مکمل ہونے کے موقع پر کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق اس فلم کو بنانے کیلئے واجپئی کے اہلخانہ سے اجازت لی گئی ہے جبکہ ان سے ملاقاتیں بھی کی جاچکی ہیں تاہم فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیاگیا۔واضح رہے کہ اٹل بہاری واجپئی 1998 سے 2004 تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے ۔ سیاست میں ان کا اہم کردار رہا۔
 

شیئر: