Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ اور جرائم سے نمٹنے کے لیے خصوصی ادارے کا قیام

ولی عہد کی ہدایات پر وزارت داخلہ نے خصوصی ادارہ قائم کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
ولی عہد اور وزیراعظم  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے سماجی تحفظ اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ادارے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے اورانسداد انسانی سمگلنگ و دیگر جرائم پر قابو پانے کے لیے جامع انداز میں کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاشرتی سیکیورٹی ادارے کو ادارہ امن عامہ سے منسلک کیا جائے گا جس کا مقصد مختلف نوعیت کے جرائم کا سد باب کرنا، افراد کے وقار اور بنیادی آزادی کے تحفظ کے لیے قانون وضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
معاشرتی امن کو مستحکم بنانے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر مجرمانہ نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنے اور معاشرے کو ان سے محفوظ رکھنے کے لیے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
 

 

شیئر: