Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین انتظامیہ اور اسکے اہلکاروں کو بدنام کرنے والوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ.... مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی اعلیٰ انتظامیہ کے عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ انتظامیہ کے کسی بھی کارکن کو سوشل میڈیا پر حرمین انتظامیہ کے نام سے کسی بھی قسم کا بیان دینے کی اجازت نہیں۔ حرمین انتظامیہ نے پبلک پراسیکیوشن اور اعلیٰ سیکیورٹی اداروں سے ربط و ضبط پیدا کرلیا ہے۔ اس کے بموجب حرمین انتظامیہ اور اس کے ملازمین کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہ طرازی اور افواہ پھیلانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائیگا۔ ایسے شخص کو عبرتناک سزادلائی جائیگی۔ حرمین انتظامیہ نے حرمین شریفین یا اسکے ادارے اور ملازمین کو بدنام کرنے والوں کیخلاف ٹھوس ضوابط پر عمل درآمد کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ عہدیدار نے توجہ دلائی کہ حرمین انتظامیہ کے کارکنان کو بھی افواہ جاری کرنے یا انتظامیہ کے نام سے ٹویٹر وغیرہ پر کچھ بھی تحریر کرنے سے روکدیا گیا ہے۔ جو شخص بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس پر اطلاعاتی جرائم کا قانون اور اس میں مذکور سزائیں نافذ کی جائیں گی۔

شیئر: