Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی وزیرِ خارجہ کی اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔جاپانی وزیرِ خارجہ تارو کونو نے اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے بیت المقدس اور مغربی کنارے کا دورہ کیا۔جاپانی وزیرِ خارجہ کسی بھی بڑے صنعتی ترقی یافتہ ملک کی کابینہ کے پہلے رْکن ہیں  جنہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد یہاں کا دورہ کیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس سے مغربی کنارے میں ملاقات کی اور کہا کہ جاپان بیت المقدس کی حتمی حیثیت جیسے معاملات اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہشمند ہے۔
 

شیئر: