جازان کے گوداموں کی آگ پر قابو پالیا گیا
جمعرات 28 دسمبر 2017 3:00
جازان ....محکمہ شہری دفاع نے واضح کیا ہے کہ جازان ریجن کے 3گوداموں میں لگنے والی زبردست آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کے اسباب دریافت کرنے کیلئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھانے میں متعلقہ کئی اداروں نے تعاون کیا۔