Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک نہیں دو لاڈلے ہیں،بلاول

سکھر... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں ،اس جیسا بزدل شخص نہیں دیکھا کہ عدالت جاتے ہوئے کمر درد لے کر بیٹھ گیا۔سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس آپشن ہے کہ مشرف کیخلاف دبئی اور لندن میں بھی کیسز دائر کروں لیکن چاہتا ہوں کہ معاملہ ہماری عدالت میں سنا جائے۔ اس لئے درخواست کروں گا کہ مجھے اور میرے خاندان کو انصاف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کل نظریاتی تھے نہ آج نظریاتی ہیں۔خان صاحب جب سندھ میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں تو لہجہ اور سخت ہوجاتا ہے۔ ایک نہیں دو لاڈلے ہیں اور دونوں ہی کے درمیان اقتدار کے لئے لڑائی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہے ہیں ۔اس وقت کوئی بھی نواز شریف پر اعتماد نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی اس قسم کی افواہیں گردش کرتی تھیں کہ انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے لیکن الیکشن وقت پر ہوں گے اور ایک نئی حکومت آئے گی۔

شیئر: