ریاض - - - - - سعودی عرب نے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ کے تجارتی مرکز اور افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کر دی۔ سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ سعودی عرب روس اور افغانستان میں ہونے والے دھماکوں کو بزدلانہ دہشت گردی سمجھتا ہے۔ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلا ف روس اور افغانستان کے ساتھ ہے۔ دونوں ملکوں میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ دونوں ملکوں کے قائدین اورعوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ سعودی عرب کی آرزو ہے کہ افغان اور روسی زخمی جلد از جلد شفا یاب ہو جائیں۔ دریں اثناء اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے بھی روس اور افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔