نیویارک۔۔۔امریکی شہر انڈیانا پولس میں 104 ویں سالانہ آٹو شو 2017 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مقامی کنونشن سینٹرمیں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں امریکہ سمیت مختلف ممالک سے کئی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کیں۔ اس موٹر شو میں گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے 400 سے زائد گاڑیاں ‘ٹرک اور دیگر ہیوی وہیکلزنمائش کے لئے پیش کئے گئے ۔ واضح رہے کہ یہ آٹو شو یکم جنوری کو اختتام پذیر ہو گا ۔