ریاض .... انٹرنیشنل ریڈیو فرانس نے واضح کیا ہے کہ 2017ءسعودی عرب کے طاقتور رہنما ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا سال رہا۔ ریڈیو نے ایک رپورٹ جاری کر کے 2017ءکے دوران سعودی عرب میں روبہ عمل لائی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان نے ولی عہد بننے کے بعد 2017ءکے دوران مشرق وسطیٰ کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ اس کا سلسلہ 2018ءمیں بھی جاری رہے گا۔ اصلاحات کی بدولت سعودی خواتین جون 2018ءمیں ڈرائیونگ کر سکیں گی جبکہ مملکت میں جلد ہی سینما گھر بھی کھولے جائیں گے۔ کسی نے اس سے قبل اس قسم کے مذکورہ فیصلوں کی توقع نہیں کی تھی۔