Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پختونوں کےلئے بشیر بلو ر کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائینگی، مقررین

دہشتگردی کےخلاف انکے مشن کو جاری رکھیں گے ، تعزیتی اجلاس کے شرکاءکا اظہار خیال
جدہ (ارسلان ہاشمی ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتما م بشیر احمد بلور کے حوالے سے تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں پارٹی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔ تعزیتی اجلاس کی صدارت ریجنل صدر فخر عالم یوسفزئی نے کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بشیر احمد بلور سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے انکے کارہائے نمایاں کو پارٹی کےلئے اثاثہ قرار دیا ۔مقررین نے بلور کی مثالی بہادری اور معاملہ فہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید بلور نے ملک و قوم کے لئے مثالی کارنامے انجام دیئے ۔ انکے مشن کو ہر صورت جاری رکھیں گے ۔ بشیر احمد بلور نے پختونوں کے حقوق اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے اپنی جان کی بھی پروا نہیں کی ۔انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اے این پی کا ہر کارکن دہشتگردی کے عفریت کو ملک سے جڑ سے اکھاڑنے کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔ اجلاس میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے مکمل یقین و اعتماد کا اظہار کیا گیا جس میں انہو ںنے آئندہ انتخابات میں بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا ۔تقریب میں مہمان خصوصی بہرام خان ،خورشید بونیری تھے جبکہ شیر علی خان ، حمید خان ، ذاکر ترمزی، عمر علی خان ، عثمان گل خٹک ، سابق صدر نوشیروان خٹک ، اور فخر عالم یوسفزئی کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ معروف شاعر اور صحافی فضل مومند نے اپنا پشتو کلام پیش کیا ۔ 

شیئر: