Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پدماوتی کی بجائے ”پرگیہ وتی“

نمائندہ اردو نیوز۔نئی دہلی
بالی وڈہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کو اس وقت راحت کا سانس لینے کا موقع ملا جب سنسر بورڈ نے ان کی متنازعہ فلم” پدما وتی“ کو کلیئرنس دینے کی کارروائی شروع کر دی۔ اردو نیوز کوموصولہ اطلاع کے مطابق سنسر بورڈ کی اس ضمن میں تشکیل دی گئی کمیٹی فلم پدماوتی کو یو/اے سر ٹیفکیٹ دینے پر غور کر رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 12سا ل سے کم عمر کے بچے والدین کی نگرانی میں یہ فلم دیکھ سکتے ہیں۔سنسر بورڈ ے فلم کے نام پر بھی اعتراض کیا ہے اور اس کا نام پدماوتی سے بدل کر پرگیہ وتی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
 

شیئر: