Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فور جی سپورٹ کے ساتھ نوکیا 3310 کی تفصیلات لیک‎

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا 3310 کا فور جی ماڈل متعارف کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ فون کی تفصیلات اور تصاویر ایک چینی ویب سائٹ نے جاری کر دی ہے جس کے مطابق فون میں 2.4 انچ کلر ڈسپلے ، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 2 میگاپکسل کا بیک کیمرہ ، 64 جی بی اسٹوریج اور 1200 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ فون میں اینڈرائیڈ بیس آپریٹنگ سسٹم یون او ایس دیا جائے گا۔ ڈوئل سم ، بلیوتوتھ اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ کو بھی فون میں شامل کیا جائے گا۔فون کو ممکنہ طور پر 19 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔
نوکیا

شیئر: