مجلس شوریٰ کا تعلیمی فیس پر اظہار برہمی ....شہ سرخیاں
اتوار 31 دسمبر 2017ء اور سال کے آخری دن سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے” الوطن“ کی شہ سرخیاں:
٭ خمینی مردہ باد کا نعرہ لگانے والے انقلابیوں کے مظاہرے ایران کے 20شہروں میں پھیل گئے
٭ لبنانی عوام اور سیاستدان حزب اللہ کے خاتمے کے منتظر، ایران میں برپا ہونے والے مظاہروں کے نتائج سے پرامید
٭ الجزیرہ چینل کو تہران کے سوا دنیا بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے نظر آتے ہیں
٭ شاہ سلمان اور ولی عہد نے حلوان اور کابل میں دہشتگرد حملوں پر مصر اور افغانستان کی قیادت سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کردیا
٭ قومی تبدیلی پروگرام 2020ءکے تحت تحفظ ماحولیات کے 17منصوبے
٭ گورنر مکہ مکرمہ نے ضیوف الرحمان کی خدمت کیلئے نئے منصوبوں کا معائنہ کیا
٭ سرحدی محافظوں نے ایک سال کے دوران اسمگلنگ کی 6ہزار کوششوں کو ناکام بنادیا
٭ سعودی مجلس شوریٰ کا تعلیمی فیس پر اظہار برہمی
٭ القنفذہ اسپتال منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے، منصوبہ معطل نہیں ہوا، محکمہ صحت
٭ مدینہ منورہ میں ڈینگو بخار سے نمٹنے کیلئے 30گھنٹے تک دوائیں چھڑکی گئیں
٭ تبوک ریجن میں طلباءکو ٹھنڈک سے بچاﺅ کیلئے گرم ملبوسات تقسیم کئے گئے
٭ مسجد الحرام کے زائرین کیلئے ”شباب مکہ“ نے4اسٹراٹیجک اسکیمیں تیار کرلیں
٭٭٭٭٭٭٭٭