Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوئنکل کے کزن، کرن بھی بالی وڈ میں

بالی وڈ میں اقربا پروری عام ہے۔ اداکاروں کے رشتے داروں کو انڈسٹری میں متعارف کروانے کا رجحان برسوں سے چلا آرہاہے۔ اس کی ایک نئی مثال سامنے آئی ہے۔ مشہور اداکارہ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے کزن، کرن کپاڈیہ کو بالی وڈ میں کام مل گیا ہے۔کرن کپاڈیہ بالی وڈ فلم میں جلد ہی کام کرتے دکھائی دیں گے۔ خبروں کے مطابق ہدایتکار بہزاد کھمباتا کی فلم میں کرن کپاڈیہ کو ایک کردار مل گیاہے۔ فلم کا نام ابھی سامنے نہیں آسکا ۔بتایاجارہاہے کہ وہ فلم کیلئے گھڑ سواری،ہیوی ویٹ لفٹنگ اور دیگر ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔ اکشے کمار اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اس فلم میں مختصر کردار میں نظرآئیں گے۔ کرن کپاڈیہ ٹوئنکل کھنہ کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بھتیجے اور ٹوئنکل کے کزن ہیں۔
 
 

شیئر: