Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عشرت جہاں بی جے پی میں شامل

کولکتہ۔۔۔۔3طلاق کے خلاف درخواست دائرکرنیوالوں میں عشرت جہاں کا نام بھی شامل ہے۔ 2014ء میں عشرت جہاں کو ان کے شوہر نے ٹیلیفون پر طلاق دیدی تھی جسے وہ غیر قانونی اور مسلم خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی شمارکرتے ہوئے سپریم کورٹ پہنچی تھیں۔اطلاع کے مطابق مغربی بنگال کے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری ساینت باسو نے بتایا کہ گزشتہ روزعشرت جہاں ہاوڑہ میں قائم بی جے پی کے دفتر پہنچیں جہاں ابتدائی کارروائی کے بعدان کی پارٹی میں شامل کرلیاگیا۔ باسو نے کہا کہ ریاستی سطح پرپارٹی کی جانب سے  تقریب منعقد کی جائیگی جس میں عشرت کو اعزاز سے نوازا جائیگا۔

شیئر: