Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رجنی کانت نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

تیلگوا اور ہندی فلموں کے مشہور و معروف اداکار رجنی کانت نے باقاعدہ سیاست کرنے کا اعلان کردیاہے۔انہوں نے کہاہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت بنارہے ہیں نیز وہ 2021 کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ بھی لیں گے۔اطلاعات ہیں کہ اداکار رجنی کانت تامل ناڈو سے آئندہ انتخابات کا حصہ بنیں گے۔ بالی وڈاداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کے ذریعے رجنی کانت کے اس اعلان کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رجنی کانت نے عام آدمی کے مسائل پر آواز اٹھاکر موجودہ نظام ٹھیک کرنے کیلئے اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ تھا۔
 

شیئر: