شیوپوری۔۔۔۔انتخابات میں رہنماؤں کا انداز بیان تبدیل ہونا عام سی بات ہوگئی ہے۔ مرکزی پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کولارس میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور کانگریس رہنماؤں کے درمیان اتنی فرق ہے جتنا مونچھ اور پونچھ کے بال میں ہوتا ہے۔ ابھی کانگریس کو مودی کی برابری کرنے میں بہت وقت لگے گا۔ واضح رہے کہ شیوپوری ضلع کے کولارس اور اشوک نگر کے منگاولی اسمبلی سیٹ کیلئے ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔