Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغاوت ختم کردی، ایرانی انقلابی گارڈ کی شیخی

تہران .... ایرانی انقلابی گارڈ کے سربراہ نے شیخی بگھاری ہے کہ ”بغاوت ختم “ کردی گئی۔ واضح رہے کہ ایران میں پچھلی جمعرات سے زبردست مظاہرے ہورہے ہیں۔ جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ انقلابی گارڈز نے انتہائی محدود طریقے سے مداخلت کی ۔ انکا کہناتھا کہ ملک بھر میں صرف 15ہزار شرپسند ہیں جن میں سے بڑی تعداد میں انہیں گرفتارکرلیا گیا۔انکا کہناتھا کہ باغیوں کو جوابی انقلابیوں نے تربیت دی تھی اب انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ یہ لوگ زیادہ تر سوشل میڈیاپر لوگوں کو اکسا رہے تھے لیکن جیسے ہی ہم نے پابندی لگائی ہنگامے کم ہوگئے۔ ادھر وائٹ ہاﺅس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ انتظامیہ مظاہرین پر کریک ڈاﺅن کرنے والوں کے خلاف پابندیاں لگائےگی۔ ادھر اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر غلام علی خسرونے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت تیز کردی ہے۔

شیئر: