لاس اینجلس .... امریکہ میں مقیم ایرانیوں نے خامنہ ای حکومت کیخلاف زبردست جلوس نکالا اور مطالبہ کیا کہ وہاں جمہوریت بحال کی جائے۔ 1999 ءمیں طلباءتحریک کے لیڈر روزبا فرحانی پور نے صدر ٹرمپ اور انکے حریف ہیلری کلنٹن کی جانب سے مظاہرین کی حمایت میں ٹویٹر پر انکا شکریہ ادا کیا۔ فرحانی پور کو ایرانی حکومت نے 3مرتبہ جیل میں ڈالا تھاا ور انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی پھر وہ بھاگ کر امریکہ آگئے تھے۔ مظاہرین خامنہ ای حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ حکومت کو برطرف کیا جائے۔