ریاض۔۔۔۔برطانوی جریدے فائننشل ٹائمز نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب کوسنیما گھروں کی بدولت 30ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع حاصل ہونگے۔ 2030تک مملکت میں سنیما گھروں کی تعداد 300تک پہنچ جائیگی۔ اس سے سعودی معیشت کو 90ارب ریال کی آمدنی ہوگی۔ برطانوی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی فلمی کمپنیوں نے منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے۔ اے ایم سی ، آئی ایم اے ایکس اور ایک برطانوی کمپنی مملکت میں سنیما گھر کھولنے کی دوڑ میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہی ہیں۔ بین الاقوامی فلمی کمپنیوں کے عہدیدار مارچ تک سنیما گھر کھولنے کیلئے سعودی حکام کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔