لندن میں حادثہ، موٹر سائیکل چور بچ گیا
لندن .... موٹر سائیکل چور کار کے حادثے میں بال بال بچ گیا حالانکہ تیز رفتار کار نے اسے فضا میں اچھال دیا تھا۔ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ اس کی موٹر سائیکل کے پرخچے اڑگئے جبکہ چور کے جوتے بھی فضا میں اچھلتے ہوئے دور جاگرے تاہم موٹر سائیکل چور فوری طور پر اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا اور اس نے وہاں راہگیروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ اسکے بعد وہ اپنے جوتے پہن کر موقع سے فرار ہوگیا۔ یہ حادثہ ایسٹ ہیتھ روڈ پر ہوا تھا جس کی اب وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔