Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک میں ہندوﺅں سے زیادہ مسلمانوں کی گرفتاری

بنگالورو .... بی جے پی نے اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے اقلیتوں کو خوش کرنے کی پالیسی کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ ہوا ہے۔ کرناٹک حکومت کے وزیر داخلہ رامالنگا ریڈی کا کہناہے کہ نسل، مذہب اور سیاسی رجحانات سے قطع نظر مجرموں پر کریک ڈاﺅن کیا گیاہے۔2013ءاور 2017ءکے دوران 670مسلمانوں کو فرقہ وارانہ فسادات پر گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار شدہ ہندوﺅں کی تعداد 578تھی۔ گزشتہ 3برسوںمیں کل 1254افراد گرفتار کئے گئے جس میں 6کرسچن شامل ہیں۔

شیئر: