رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سو فیصد سعودائزیشن 18 مارچ سے
ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ رینٹ اے کار ایجنسیوں کی مکمل سعودائزیشن یکم رجب 1439 ھ مطابق 18 مارچ 2018 ءسے شروع کردی جائے گی۔ وزارت محنت رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سو فیصد سعودائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے تعلیمی اور تربیتی کورس میں تعاون فراہم کرے گی۔ مشترکہ تفتیشی ٹیمیں خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر جرمانے کریں گی۔ جتنی خلاف ورزیاں ہونگی اتنے ہی جرمانے ہونگے۔