بگ باس 11میں بالی وڈ ستارے
بالی وڈ ستاروں نے سلمان خان کے شو کو اپنی فلم کی تشہیر کیلئے بہترین پلیٹ فارم بنا لیاہے ۔حال ہی میں معروف اداکارہ رانی مکھرجی اپنی فلم ' ہچکی' جبکہ منوج باجپئی اور سدھارتھ ملہوترا اپنی فلم ' عیارے' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کے مشہور ٹی وی شو' بگ باس 11' میں پہنچے جہاں انہوں نے سلمان خان سے ملاقات کی۔سلمان خان نے اپنے شو کی ان دو قسطوں کو ' ویک اینڈ کا وار' قراردیا۔رانی مکھرجی نے سلمان کے ساتھ شو میںاپنی1990ءکی دہائی کی یادیں تازہ کیں۔اس موقع پر سدھارتھ اور منوج باجپئی نے سلمان کےساتھ رقص بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ' بگ باس ،11 ' کا فائنل اگلے ہفتے 14 جنوری کو پیش کیاجائےگاجبکہ شو کا حصہ بننے والے امیدواروں کی جیت کا ہدف حاصل کرنےوالے امیدوار کا نام بھی فائنل شو میں سامنے آئے گا۔واضح رہے کہ بگ باس پروگرام میں شوبز سے تعلق رکھنے والے 19 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے اب صرف 6 امیداوار رہ گئے ہیں۔ ان کے مابین سخت مقابلہ ہے۔