Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ پی کمپنی نے کروم باکس جی 2 متعارف کروا دیا

ایچ پی کمپنی کی جانب سے کروم باکس جی 2 متعارف کروا دیا گیا ہے اس سے پہلے کمپنی نے 2014 میں کروم باکس متعارف کروایا تھا۔ڈیوائس میں 7 جنریشن انٹیل کور آئی 5 پروسیسر اور 8 جنریشن انٹیل کور آئی 7 پروسیسر کا آپشن دیا گیا ہے۔ کروم باکس کو 16 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ڈیوائس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، ایچ ڈی ایم آئی پورٹ ، ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ، ایک یو ایس بی 3.0 پورٹ اور ایک ایتھرنیٹ پورٹ کو شامل گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیڈفون جی کو بھی پاور بٹن کے ساتھ جگہ دی گئی ہے۔ڈیوائس کی قیمت سے متعلق تاحال نہیں کیا گیا تاہم کمپنی اسے اپریل 2018 میں فروخت کے لئے پیش کر دے گی۔

شیئر: