انوشکا کیلئے شاہ رخ کا تحفہ
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی سے شادی کے بعد فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے سیٹ پر پہنچیں تو شاہ رخ خان نے انوشکا کو گلدستہ بھجواکر انہیں خوش آمدیدکہا۔شاہ رخ خان کی نئی فلم ' زیرو' میں انوشکا اہم کردار ادا کررہی ہیں تاہم انوشکا کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا ایک حصہ ریکارڈ ہونا باقی تھا جسے اداکارہ اب مکمل کروائیں گی۔انوشکا ایک اور فلم ' سوئی دھاگہ' میں اداکار ورون دھون کےساتھ کام کریں گی۔