Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوی الجثہ مکڑی کو ہلاک کرنے کی کوشش میں اپنا اپارٹمنٹ جلا بیٹھا

سینٹ میرینو ، کیلیفورنیا .... چھوٹی سی  احمقانہ حرکت  یا غیرمحفوظ طریقے پر کسی کام کو انجام دینے کی کوشش کتنی مہنگی پڑ  سکتی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ  یہاں رہنے والے ایک شخص کے اپارٹمنٹ میں ان دنوں کچھ مکڑیاں منڈلانے لگی ہیں۔ جنہیں وہ کسی نہ کسی طرح گھر سے بھگانے کی کوشش کرتا رہا ہے مگر جب ایک بہت ہی بڑے سائز کی مکڑی جسے وولف اسپائڈر کہا جاتا ہے  تو اس نے کوئی خطرہ مول لئے بغیر فوری طور پر اسے جلاکر ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا او رکچن سے ٹارچ لائٹر اٹھالایا۔ لائٹر آن کرتے ہی مکڑی کو آگ لگ گئی مگر جلتی مکڑی ادھر ادھر بھاگتے ہوئے  قریب پڑے ہوئے صوفے  میں جاگھسی اور دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف صوفہ بلکہ پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ فائر فائٹرز کو آگ کی اطلاع فوری طور پر دیدی گئی جس نے کسی تاخیر کے بغیر جلد ہی موقع پر پہنچنے کی کوشش کی اور پھر 20منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی تو نہیں ہوا مگر مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ جسے بنانے کیلئے مالک مکان کو کم سے کم 11ہزار ڈالر خرچ کرنے پڑیں گے۔ گھر کا مکین پورے مکان کو آپ کی لپیٹ میں لینے والی آگ کو دیکھ کر اتنا حواس باختہ ہوا کہ کیا کرے مگر عمارت میں رہنے والے دیگر لوگو ںنے فوری طور پر فائر فائٹرز کو اطلاع دی۔ فائرفائٹنگ اسکواڈ کے سربراہ کا کہناہے کہ بروقت اطلاع اور موقع پر بروقت پہنچنے سے بہت بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا ورنہ عین ممکن تھا کہ مکان میں لگنے والی آگ کے شعلے جو باہر تک پہنچ چکے تھے قریب کے دوسرے مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتے تھے۔ فائر فائٹرز کا کہناتھا کہ انہوں نے بھڑکتے ہوئے شعلوں کو  بجھانے کیلئے جو ابتدائی کوششیں کیں وہ زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوئیںاور یہی وجہ ہے کہ ڈرائنگ روم کے صوفے سے شروع ہونے والی آگ بیڈ روم اور دوسرے کمروں تک بھی جاپہنچی۔ مکان اتنا خرا ب ہوچکا ہے کہ اس میں رہنا ممکن نہیں رہا اسلئے اس میں رہنے والے مکینوں نے قریبی عمارت میں رہنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ واضح ہو کہ شمالی امریکہ میں انتہائی قوی الجثہ نسل کی وولف  مکڑیوں کی 200سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔

شیئر: