ریاض.... انکم ٹیکس حکومتوں کےلئے ملکی اخراجات پورے کرنے کا ایک انتہائی اہم ذریعہ ہے جو عوام کی آمدنی پر طے شدہ طریقہ کار کے تحت مخصوص شرح میں وصول کیا جاتا ہے۔عالمی سطح پر دنیا کے اکثر ترقی پذیر اور امیر ترین ممالک میں انکم ٹیکس کا نظام رائج ہے لیکن دنیا میں کچھ ایسی ریاستیں بھی ہیں جو ایک فیصد بھی انکم ٹیکس وصول نہیں کرتیں اور اس فہرست میں امارات ، سعودی عرب ، قطر ، کویت ، بحرین، عمان شامل ہیں جہاں کے عوام انکم ٹیکس فری زندگی گزار رہے ہیں۔سالانہ آمدنی کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات متعدد ریاستوں کا ایک اتحاد ہے جہاں فی کس آمدنی اوسط 49 ہزار امریکی ڈالرز ہونے کے باجود انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔دنیا میں آئل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک سعودی عرب ہے جس نے تنخواہ دار طبقے پر کوئی انکم ٹیکس نافذ نہیں تاہم ذاتی کاروبار کرنے پر 20 فیصد ٹیکس کی شرح لاگو ہے۔اس ملک کا شمار عرب دنیا کی امیرترین ریاستوں میں ہوتا ہے یہاں پرکوئی انکم ٹیکس نافذ نہیں البتہ پیشہ ور شخص اپنی آمدنی کا ساڑھے 7 فیصد سماجی سیکیورٹی کی غرض سے ادا کرتا ہے۔ عمان انکم ٹیکس فری ممالک میںہے۔ اس ملک کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ خام تیل کی پیداوار ہے۔قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال قطر دنیا میں فی کس آمدنی فراہم کرنے والا امیر ترین ملک ہے، لاکھوں روپے اوسط آمدنی کے باوجود یہاں انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا ۔