سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی کوشش ناکام
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
ریاض....یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ حوثی دہشتگرد سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی کوشش کررہے تھے ناکام بنادی گئی۔ سعودی جہاز سمندر سے گزر رہا تھا۔ المالکی نے بتایا کہ الحدیدة بندرگاہ کے بالمقابل 3بوٹس سعودی ٹینکر پر حملے کیلئے استعمال ہوئیں۔ ان میں سے ایک پر بارودی مواد بھرا ہوا تھا۔ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اسے قابو کیا جارہا تھا۔ دوسری بوٹ پر دہشتگرد سوارتھے اور تیسری بوٹ سے پورے واقعہ کی تصویر کشی کی جارہی تھی۔ اتحادی افواج نے پہلی بوٹ کو معطل اور دوسری کو تباہ کردیا ۔ المالکی نے بتایا کہ الحدیدة بندرگاہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کے اڈے میں تبدیل ہوگئی ہے۔