Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جج متکبر اور وکلاءمتشدد ہوگئے، چیف جسٹس نثار

اسلام آباد.... چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قصور کا واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ زینب ہماری بھی بیٹی تھی۔ انہوں نے الرازی میڈیکل کالج کے الحاق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اعتزاز احسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بغیر وکلاءتحریک نہیں چل سکتی تھی۔ اس تحریک کا منفی پہلو یہ نکلا کہ جج متکبر اور وکلاءمتشدد ہوگئے۔تکبر ایک ناسور اورجج کی موت ہے۔ جج میں تکبر آجائے تو وہ جج نہیںرہتا۔ وکلاءسے بھی ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ وہ تشدد کا راستہ چھوڑ دیں۔

شیئر: