حیدرآباد.... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم کسی کی حکومت نہیں گرائیں گے۔ پہلے دن سے ہی ہمارا موقف ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما منیر رندھاوا سے انکے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو تحریک چلی وہ 8مہینے پہلے بھی چلی تھی۔ تب وہ تحریک بن نہیں پا رہی تھی۔ ا ب بن گئی۔ وہاں بھی ہم پر سازش کا الزام لگایا جاتا ہے حالانکہ ہمارا وہاں ایک بھی ووٹ نہیں۔