Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خوشنویس نے کھجور اور تلواروں کی شکل میں کمشنریوں کے مجسمے بنا دیئے

ریاض.... سعودی خوشنویس عبدالعزیز الغنام نے کھجور اور تلواروں کی شکل میں کمشنریوں کے مجسمے اچھوتی شکل میں تخلیق کر دیئے۔ الغنام نے جو فنون و ثقافت انجمن کے رکن بھی ہیں سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے 13صوبوں میں موجود کمشنریوں کے ناموں کے خاکے سعودی عرب کے مونوگرام کی شکل سے ہم آہنگ کر کے تیار کئے ہیں۔ الغنام نے کہا کہ میں نے کوشش یہ کی کہ نئے مجسموں کے ڈیزائن ایسے ہوں جن سے بلدیاتی کونسلیں منافع بھی کما سکیں۔ اس میں قومی تبدیلی پروگرام اور سعودی ویژن 2030کے اہداف کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ مجسمے کا اسٹینڈ خالی رکھا گیا ہے جسے اشتہارات کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلدیاتی کونسلیں نئے مجسموں کو تاریخی مقامات کو آراستہ کرنے کیلئے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کمشنریوں کے جو جمالیاتی مجسمے شہروں سے باہر نصب تھے وہ جمالیاتی ذوق او رحس سے عاری تھے۔ نئے مجسموں میں دن او ررات کے وقت روشنی منعکس کرنے کا بھی خاص دھیان رکھا گیا ہے۔ 

شیئر: