ایچ ٹی سی کمپنی یو 11 آئی ایس اسمارٹ فون 15 جنوری کو متعارف کروانے جا رہی ہے ۔ فون سے متعلق بنیادی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق اسمارٹ فون میں 6انچ ایل سی ڈی ڈسپلے، اسنیپ ڈریگن 652 پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جاسکے گا۔فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3930 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو کالے ، سلور اور لال رنگ میں پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 3300 یان ہوگی۔