Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے کے استحکام کےلئے سعودی عرب سے تعاون جاری ہے،ٹلرسن

واشنگٹن .... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے ملاقات کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات سے قبل بتایا کہ بات چیت میں مشرق وسطی کا امن و استحکام زیر بحث آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو استحکام بخشنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کےلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ "ہمارے سامنے خطے سے متعلق کئی اہم معاملات ہیں جن کو زیر بحث لانا ہے۔ ان میں شام اور یمن کی صورت حال شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کام اور تعاون کر رہے ہیں تا کہ خطے کا استحکام مضبوط کیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو موثر بنایا جائے۔

شیئر: