Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف : فلیٹ میں آتشزدگی ، 9 افراد زخمی

طائف.... شارٹ سرکٹ کے باعث ایک فلیٹ میں لگنے والی آگ سے 9افراد زخمی ہو گئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان نے سبق نیوز کو بتایا کہ آگ طائف کے شمالی علاقے الحویہ کے ایک فلیٹ میں لگی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ فلیٹ میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے 9 افراد جن میں 5 خواتین ، ایک مرد اور 3 بچے شامل تھے زخمی ہو گئے ۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے متاثرین کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال پہنچا دیا ۔ شہر ی دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ فلیٹ کے اس کمرے میںلگی جسے اہل خانہ اسٹور کے طور پر استعمال کیا کرتے تھے ۔ 

شیئر: