دمام .....رکن شوریٰ میجر جنرل عبداللہ سعدون اور دوسرے رکن شوریٰ فیصل الفاضل نے واضح کیا ہے کہ محکمہ ٹریفک اور پولیس میں خواتین کی تقرری سماجی ضرورت ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیئے جانے کے بعد ٹریفک عدالتوںمیں بھی خواتین کی تعیناتی لازمی ہوگئی ہے۔ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر حراست میں لی جانے والی خواتین سے خواتین اہلکار ہی درست طریقے سے نمٹ سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں خواتین کو پولیس اور نیشنل گارڈز وغیرہ میں بڑے پیمانے پر تعینات کیا جائیگا۔