Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارحادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک

ہوشیار پور۔۔۔تھانہ بلووال کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکراگئی   جس میں غلام حسین گاؤں کے ایک ہی خاندان کے 4افراد کی موت ہوگئی ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔ مرنیوالوں میں گوردیپ سنگھ، کلدیپ سنگھ، اشیکااورامریک سنگھ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں گینکا اور جسویندر کور زیر علاج ہیں۔

شیئر: