Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں دہرے خودکشی حملے کی مذمت

ریاض.... سعودی دفتر خارجہ نے بغداد کے وسطی علاقے میں دہرے خودکش حملے کی مذمت کردی۔ حملے میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے پیر کو اعلامیہ جاری کرکے جاں بحق ہونے والوں کے اعزاء عراقی بھائیوں اور حکومت سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ زخمیوں کیلئے فوری شفاءکی آرزو ظاہر کی۔ سعودی عہدیدار نے ایک بار پھر عراق کو دہشت گردی و انتہاءپسندی کیخلاف بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ 

شیئر: