سری لنکا میں ضبط 108 ملین ڈالر مالیت کی منشیات نذر آتش
کوالالمپور ۔ ۔۔ سری لنکن کے حکام نے ضبط کی گئی 108 ملین ڈالر مالیت کی کوکین کو جلا دیا۔ وزیر قانون ساگالا رتنائکے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جلائی گئی کوکین کولمبو کی بندرگاہ سے ضبط کی گئی تھی۔ حالیہ عرصے میں سری لنکا براعظم ایشیا کے لیے کوکین اور منشیات کی سپلائی کا ٹرانزٹ راستہ بنتا جا رہا تھا جو کسی صورت بھی میں ناقابلِ قبول ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ میںملوث نیٹ ورک کو تباہ کر کے دم لیا جائے گا۔