Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان سے یمنی صدر کا رابطہ

عدن ...یمنی صدر عبدربہ منصور ھادی نے سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر رابطہ قائم کیا۔عبد ربہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور ، خصوصاً یمن کو درپیش بحرانوں سے مطلع کیا۔ یمنی صدر نے یمن کو درپیش اقتصادی چیلنجوں سے آگاہ کرتے ہوئے مملکت کی تائید و حمایت اورغیر معمولی مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محمد بن سلمان نے اطمینان دلایا کہ مملکت ماضی کی طرح حال و مستقبل میں بھی یمن کی تائید و حمایت جاری رکھے گا اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون دیگا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی قومی معیشت زندگی کے تمام شعبوں میں درپیش بحرانوں سے نجات پاجائیگی۔
 

شیئر: