Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف کی برسوں کی کمائی عوام کی محبت ہے، مریم نواز

لاہور ....مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سازشیوںنے جب پہلا حملہ کیا تھا تو ہری پور والوں نے ہی انہیں مزا چکھایا تھا۔ وہ ہری پور میںجلسہ عام سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے والوں نے 4سال اگر کام کیا ہوتا تو انہیں امپائر کی انگلی کا سہارا نہیں چاہئے تھا۔ہر الیکشن میں عوام نے نواز شریف کو ووٹ دیئے۔نوازشریف کی برسوں کی کمائی عوام کی محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پانامہ کا شور کرنے والے خالی کرسیوں کے سامنے رو رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے دیکھا سازشیوں کی پوری ٹیم عوام سے شکست کھا گئی۔ 
 

شیئر: