Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اِدھر آئسکریم کون، اُدھر دیپیکا پڈوکون کون

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے نام کا مذاق اڑاتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک” میم“ شیئر کی جس پر اداکار رنویر سنگھ قہقہہ لگائے بنا نہ رہ سکے۔ دیپیکا پڈوکون کے نام میں لفظ ”کون“ آتا ہے لہٰذا انہوں نے اپنے نام کے اس لفظ کو آئسکریم کون سے ملا دیا۔دیپیکا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اِدھرایک جانب آئسکریم کون ہے اوراُدھر دیپیکا پڈوکون ہیں۔اداکارہ نے اس آئسکریم کو ”دیپیکا پڈوکون کون“ کا نام دیا۔اداکارہ نے کون کے اندر اور اس کے اوپر بھی اپنی تصویر لگادی اور ساتھ میں لکھا،” دیپیکا پڈوکون،دپیکا پڈوکون کون۔“اور آخر میں دیپیکا پڈوکون نے کون کھاتے ہوئے اپنی تصویر کا بھی اضافہ کیا۔
 

شیئر: