مدینہ منورہ میں گردو غبار کا طوفان
مدینہ منورہ..... مدینہ منورہ میں ہفتے کو دن بھر گردو غبار کا طوفان رہا۔ جس کے باعث ریجن کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی۔ گردو غبار کے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ محدود رہی۔ جس سے سانس کے مریضوں کی تعداد اسپتال میں بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مدینہ منورہ سمیت مملکت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں موسم گرد وآلود رہیگا جبکہ تبوک، جوف، شمالی حدود اور مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت میں کمی رہیگی۔