Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں اسنیپ چیٹ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 8.2ملین ہوگئی

ریاض.... سعودی عرب میں اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 8.2ملین ہوگئی۔ اسنیپ چیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری سب سے زیادہ اسنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ریاض اور جدہ میں روزانہ کی بنیاد پر اسنیپ چیٹ کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے۔ 13سے 35سال کی عمر کے درمیان استعمال ہونے والے لوگو ںکی اکثریت ہے۔ واضح رہے کہ پوری دنیا میں 158ملین افراد اسنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ دریں اثناءمحکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران اسنیپ چیٹ اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع کا استعمال کرنا جرم ہے جس پر 24گھنٹے قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ 
 
 

شیئر: