Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام سے ریاض جانے والی مال گاڑی کا ڈرائیور زخمی

دمام..... ریاض سے دمام جانے والی مال گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اس پر زیر تعمیر سرنگ سے گزرتے وقت پتھر گر گیا تھا۔ محکمہ ریلوے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض سے دمام جانے والی مال گاڑی روٹ نمبر 2سے جارہی تھی۔ جب وہ کلو 37پر پہنچی تو ایک سرنگ سے اسکا گزر ہوا جو زیر تعمیر تھی۔ ٹھیکیدار کمپنی ٹرین کے گزرنے کے وقت سرنگ میں کام کروا رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی مال گاڑی کے ڈرائیور کو طبی امداد پہنچائی گئی اور روٹ کلیئر کردیا گیا۔
 

شیئر: