Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امدادی سامان کے چور

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ

کوئی شخص بھی اس سچائی سے انکار نہیں کرسکتا کہ یمنی بحران کے ذمہ دار ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی ہیں۔ حوثی یمن کا عرب تشخص ختم کرنے کے درپے ہیں۔ وہ یہ کام ایران کی شہ پر کررہے ہیں۔ حوثی یمن کو عرب ریاست کے بجائے ایرانی رنگ و مزاج کی ریاست میں تبدیل کرنے کے مشن پر کام کررہے ہیں۔
حوثیوں کے زیر سایہ یمنی عوام کے احوال و کوائف کی بابت منظر عام پر آنے والی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ یمنیوں کی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ حوثی انکے ملک اور انکے قدرتی وسائل کو انتہا درجے خراب کرچکے ہیں۔یمن میں خاندان کے خاندان پیٹ کی بھوک مٹانے کیلئے کچرے کے ڈبوں سے کھانے پینے کی اشیاءتلاش کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یمن پوری دنیا میں انسانیت کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔ 22ملین سے زیادہ یمنیوں کو انسانیت نواز امداد کی اشد ضرورت ہے۔ یہ یمن کی کل آبادی کا تین چوتھائی ہے۔ صحت مسائل بھی یمن میں نقطہ عروج کو پہنچے ہوئے ہیں۔ سیکڑوں یمنی کھانے پینے کے لئے صرف اور صرف کچرے کے ڈبوں سے ملنے والی غذا پر انحصار کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں رہا۔ حوثی یمن پہنچنے والی امداد تک پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔ سعودی عرب اور دنیا کے دیگر ممالک نے یمنی عوام کیلئے جو امدادی سامان بھیجا تھا حوثیوں نے لوٹ مار کرکے اسے فروخت کردیا اورد ولت کمانے کا چکر چلایا۔ حوثی باغی کہیں کہیں امدادی سامان چوری کررہے ہیں اور جہاں وہ طاقت میں ہوتے ہیں وہاں زبردستی امدادی سامان چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔
یمنی عوام حوثیوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ حالات کو مزید دھماکہ خیز ہونے سے بچانے کیلئے حوثیوں کا خاتمہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: