نئی دہلی۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں اس سال انتخابات ہونیوالے ہیں لیکن اس سے قبل بی جے پی کو کانگریس نے زبردست دھچکا پہنچایا۔راگھو گڑھ میونسپلٹی انتخابات میں24وارڈوں میں سے 20پر کانگریس نے کامیابی حاصل کرلی اور بی جے پی کو محض 4سیٹیں ملیں۔ نگر پالیکا انتخابات کا نتیجہ آنے کے بعد کانگریس میں خوشی کا ماحول ہے، وہیں بی جے پی انگشت بدنداں ہے۔ واضح ہو کہ 12جنوری کو راگھو گڑھ میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی انتخابی تشہیر کے بعد کانگریس اور بی جے پی کارکنان آپس میں متصادم بھی ہوگئے تھے۔ دونوں جانب سے پتھراؤ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس دوران تنازع اتنا بڑھا کہ پولیس کو حالات پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کرنا پڑا ۔بعد ازاں علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔