Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی استاد کا کلاس روم میں انتقال

النماص..... النماص کے قرطبہ اسکول کے استاد عبداللہ علی الزیدانی اتوار کو کلاس روم میں طلبہ کے سامنے انتقال کر گئے۔ وہ کلاس میں پڑھا رہے تھے اچانک ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ یہ ماجرہ دیکھ کر طلبہ میں رنج و ملال کی لہر دوڑ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے استاد اعلیٰ اخلاق اور طلبہ کے ساتھ انتہائی اخلاص کا بہترین نمونہ تھے۔ قرطبہ اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے استاد عبداللہ الزیدانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ 

شیئر: