Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین کے فرامین ..... اخبار کی شہ سرخیاں

22جنوری 2018 ءپیر کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الحیاة“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں

٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرامین.
۰ 6 بیٹوں اور بیوی سے ٹریفک حادثے میں محروم ہونے والے سعودی شہری کیلئے کار اور گھر کا انتظام کیا جائے
۰ شاہ بحرین کو کنگ عبدالعزیزکیمل میلے میں شرکت کی دعوت
۰ سعودی عرب میں سمندری پانی کو جدید ٹیکنالوجی سے قابل استعمال بنانے والے 9نئے اسٹیشن قائم کئے جائیں
٭ امریکی عدالت نے 11ستمبر کے طیارہ حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کے دعوے مسترد کردیئے
٭ ایران یمن میں حوثیوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ اسلامی تعاون تنظیم کے منشور کی خلاف ورزی ہے، عادل الجبیر
٭ سعودی عرب نے اوپیک اور غیر رکن ممالک کے درمیان تیل پیداوار میں کمی کے معاہدے میں 2018ءکے بعد توسیع کا مطالبہ کردیا
٭ سعودی حکومت سرکاری ملازمین پر سالانہ 450ارب ریال خرچ کررہی ہے، ملازمین کی تعداد معلوم ہی نہیں، وزیر خزانہ
٭ ترکی شام میں محفوظ علاقہ قائم کرنے کی تیاریاں کررہا ہے، 35لاکھ شامی پناہ گزینوں کو وطن واپس کرنے کا پروگرام
٭ عراقی کردستان کے سربراہ بارزانی نے ایران کیلئے سیکیورٹی مسائل پیدا نہ ہونے دینے کا عہد کرلیا
٭ القدس امن کی کلید ہے، شاہ عبداللہ ثانی،دارالحکومت پر عدم اتفاق پر متفق ہوگئے، امریکی وزیر خارجہ
٭ علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کو ایرانی معیشت پر سے اپنا کنٹرول ہلکا کرنے کی ہدایت دیدی، بحرین نے حزب اللہ اور الحشد الشعبی کی دہشتگردی کی سازشوں کو ناکام بنادیا
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: